• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامکمل کاغذات ،پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکاجانے سے روک دیا گیا

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو امریکہ جاتے ہوئے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔وزیراعلیٰ کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتی تھیں جبکہ وہ غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے امریکا جا رہی تھیں کہ ایف آئی حکام نے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر ایئرپورٹ پر روکا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعلی کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکہ جار ہی تھی لیکن اُن کےپاس سفری دستاویزات میں اوورسیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) نہیں تھا جس کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا یہ بھی معلوم ہواہے کہ عامرہ خٹک نے سفر کی اجازت نہ ملنے پر متعلقہ حکام سے بحث و تکرار بھی کی لیکن اس کے باوجود جانے نہیں دیا گیا جس پر وہ ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہوگئیں۔
تازہ ترین