• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا بجٹ اجلاس کل طلب، بجٹ کی منظوری دی جائیگی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا بجٹ اجلاس (کل) منگل کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی ، تاہم اتوار تک منتخب ممبران کو ایجنڈا نہیں مل سکا تھا، آج انہیں ایجنڈے کی کاپیاں ملنے کی توقع ہے، موجودہ منتخب ممبران کا یہ آخری بجٹ ہو گا جس میں توقع ہے کہ وہ اپنی زیادہ سے زیادہ ترقیاتی سکیمیں ڈلوانے کی کوشش کرینگے ، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے تقریباً 2600ملین روپے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے،جس میں ملازمین تنخواہوں کیلئے ایک ارب 25کروڑ روپے جبکہ کنٹی جینسی کی مد میں 80کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے، بجٹ میں اوریجنل کاموں کیلئے 5کروڑ ، مینٹی نینس اینڈ ریپئر ورکس کیلئے 20کروڑ اور دیگر اخراجات کیلئے 30کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس کا ہدف بھی رواں مالی سال کے مقابلے میں بڑھایا جائے گا، منتخب ممبر حاجی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ آخری بجٹ ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ترقیاتی کاموں کیلئے زیادہ رقم مختص ہو ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں بجٹ اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی نہیں ملی ہے متوقع ہے کہ آج پیر کو یہ کاپی ہمیں مل جائے، سیکرٹری قیصر محمود نے رابطہ کرنے پر اس کی تصدیق کی کہ بجٹ اجلاس منگل کو ہو گا۔
تازہ ترین