• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کشمیری رہنما شبیر شاہ کی بیٹی بھی فائٹر نکلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد کے خلاف لڑنے والے کشمیری مجاہد شبیر شاہ کی بیٹی بھی اپنے والد کی طرح فائٹر نکلی۔تاہم اس نے یہ معرکہ بھارتی گولیوں کے مقابلے میں بندوق اُٹھانے کے بجائے قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر سر کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شبیر احمد شاہ کی بیٹی سماء شبیر شاہ نے سی بی ایس ای کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

کشمیری رہنما شبیر شاہ کی بیٹی بھی فائٹر نکلی

نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما شبیر شاہ کی بیٹی دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) سری نگر (اتھواجن ) کی طالبہ ہیں۔ سماء شبیر شاہ نے بارہویں کے امتحانات میں 97 اعشاریہ 8 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔500میں سے 489نمبر لینے والی سماء نے تاریخ کے مضمون میں 99فیصد نمبر حاصل کیے۔

سماء شبیر شاہ نے اپنی اس کامیابی کو اپنی والدہ ڈاکٹر بلقیس کی خصوصی توجہ اور محنت کا نتیجہ قرار دیا اور ساتھ ہی بھی بتایا کہ اس میں تہاڑ جیل کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔وہ جب بھی جیل میں قید اپنے والد سے ملنے آتی تھیں انہیں چار پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا چنانچہ وہ اپنی کتابیں ساتھ لے آتی تھیں اور اس دوران مسلسل سبق یاد کرتی رہتی تھیں۔

کشمیری رہنما شبیر شاہ کی بیٹی بھی فائٹر نکلی

شبیر شاہ کی زندگی کا زیادہ تر حصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے لگ بھگ تیس سال قید کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے گزارے ہیں۔ تاہم انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف ہتھیار نہیں ڈالے۔ 

تازہ ترین