• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آج موٹر وے کے دو سیکشنز کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم آج موٹر وے کے دو سیکشنز کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کریں گے، وہ لاہور سے عبدالحکیم موٹر وے سیکشن اور موٹر وے ایم 4 کے گوجرہ تا شور کوٹ سیکشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم آج شام 6بجے ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچیں گے، اپنے دورہ کے دوران لاہور تا عبد الحکیم ایم تھری کے شرقپور-رجانہ سیکشن اور فیصل آباد تا ملتان ایم فور کے گوجرہ-ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، افتتاحی تقریب رجانہ انٹر چینج پر ہوگی، موٹروے کے یہ دونوں سیکشن آج سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم رجانہ سیکشن پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے فوری بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے، کوریج کے لئے مقامی صحافیوں کو اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین