• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چلتے پھرتے تھیٹرز،سرکس اورمیوزیمز کے بارے میں تو ہر کسی نے سنا ہوگا لیکن آج ہم آپکو بتاتے ہیں افغانستان میں متعارف کروائی گئی چلتی پھرتی لائبریری کے بارے میں۔

افغانستان میں چلتی پھرتی بس لائبریری

جی ہاں بچوں میں تعلیم عام کرنے اورکتب بینی کا شعور بیدار کرنے کے لئے کابل میں ایک ایسی بس متعارف کروائی گئی ہے جس میں بچوں کی پسندیدہ کتابیں رکھی گئی ہیں ۔

افغانستان میں چلتی پھرتی بس لائبریری

اس بس میں کرسیوں اور میزکا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں بیٹھ کر بچے کتب بینی کرتے ہیں۔

افغانستان میں چلتی پھرتی بس لائبریری

اس بس کو متعارف کروانے والی خاتون Freshta Karimکے مطابق اس لائبریری بس سے تین سو بچے مستفید ہو رہے ہیں جو روزانہ اس بس میں آکر کتابیں پڑھتے اور علم حاصل کرتے ہیں۔

افغانستان میں چلتی پھرتی بس لائبریری


افغانستان میں چلتی پھرتی بس لائبریری

واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت شرح خواندگی 36فیصد ہے ۔

افغانستان میں چلتی پھرتی بس لائبریری


تازہ ترین