• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں گیسٹرو سے 30افرادمتاثر

سکھر(بیورو رپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کا مرض بھی پھیلنے لگا، 30سے زائد مریضوں کو سرکاری و نجی اسپتالوں میں لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمی کی شدت کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مرض میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، مختلف اسپتالوں اور ڈاکٹروں کی کلینکس پر ایسے مریضوں کو لایا جارہا ہے جو گیسٹرو کے مرض مبتلا ہیں۔ سکھر ، روہڑی، کندھرا، صالح پٹ، باگڑجی سمیت گردونواح کے تمام علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کی شدت کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مرض میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز نے ”جنگ“ کو بتایا کہ گرمیوں میں خاص طور پر گرمی کی شدت کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض پھیلتا ہے لیکن اس وقت تک صورتحال کنٹرول میں ہے ، اسپتال میں روزانہ 8سے 10مریضوں کو لایا جاتا ہے۔
تازہ ترین