اسلام آباد ( حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان، چیئرمین ایف بی آر، ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر ممبر آپریشنز ڈاکٹر ارشاد، نثارمحمدخان آج راولپنڈی کے سیکڑوں تاجروں اور کل 17 فروری کو کراچی میں ہزاروں ٹریڈرز سے اہم مذاکرات کرینگے۔ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کو اختیار کرنے سے قبل اس سکیم کے بارے میں ٹریڈرز کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دینگے وفاقی وزیرخزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سنیٹر محمد اسحاق ڈار وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان، ایف بی آر کے چیئرمین نثارمحمد خان،ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر ارشاد ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ہمایوں پرویز اور ان کے ایگزیکٹو ممبر فائیو سٹار ہوٹل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کرینگے۔ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ احمد کے مطابق اس تقریب میں راولپنڈی چیمبر اورمرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے سیکڑوں باضابطہ ممبرز مدعو کئے گئے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ احمد کے مطابق اس تقریب میں داخلہ دعوت نامے کےذریعے ہوگا۔