• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے ،صفائی کی ضرورت ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملکر پاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ۔ الیکشن میں راولپنڈی کے عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ‘منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو سیاسی موت سلا دیں گے ۔ میرا دعویٰ ہے کہ اگر اس ملک کے 25 خاندانوں کے بچوں کا محاسبہ کیا جائے اور انھیں 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا جائے تو اتنی لوٹی ہوئی رقم واپس آ جائے گی کہ پھر آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔وہ شاہ خالد کالونی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 8 وزارتوں میں کام کیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کسی بھی مقام پر مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو وہ اندر سے ہے ،اندر سے بہت صفائی کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین