آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ شوال المکرم 1440ھ 19؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آواز: اے مرے دل رہا، یہ نہیں سوچنا

امجد شریف

اے مرے دل رہا، یہ نہیں سوچنا

میں نہ تیرا رہا، یہ نہیں سوچنا

خود غرض اس جہاں، بے وفا عہد میں

میں بھی ہوں بے وفا، یہ نہیں سوچنا

راستے ناپتا پھررہا ہوں، مگر

میں ہوں بھولا ہوا، یہ نہیں سوچنا

تُو اگر چل دیا ہے، مجھے چھوڑ کر

میں رہوں گا کھڑا، یہ نہیں سوچنا

راہ بدلی ہے جس نے، مجھے دیکھ کر

وہ کبھی تھا ترا، یہ نہیں سوچنا

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں