• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی پٹرول کی قیمت 8 روپے 37پیسے بڑھانے کی تجویز

اوگرا کی پٹرول کی قیمت 8 روپے 37پیسے بڑھانے کی تجویز

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعت کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پاورڈویژن کو بھجوادی ہے،جس میں یکم جون سے پٹرول کی قیمت 8روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے ۔

ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرائے گی یا نہیں اس بات کا فیصلہ کل ہوجائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی پاور ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میںڈیزل کی قیمت میں 12روپے50پیسے،مٹی کا تیل 8روپے 23 پیسے اور لائٹ آئل کی قیمت 11 روپے 65 پیسے فی لٹر بڑھنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

اوگرا سمری میں پٹرول کی قیمت میں 8روپے 37پیسے اضافے سے نئی قیمت 96روپے سات فی لٹر مقرر کرنے سفارش کی گئی ہے۔

ڈیزل ساڑھے 12روپے مہنگا کر کے نئی قیمت 111روپے 26پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 23پیسے اضافے سے نئی قیمت 88روپے 10پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 88روپے10پیسے اور لائیت ڈیزل 11روپے 65پیسے مہنگا کر کے نئی قیمت80روپے50پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین