• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وویک اوبرائے اورفرحان اختر عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ کرینگے

وویک اوبرائے اورفرحان اختر عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ کرینگے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار وویک اوبرائے اور ہدایتکار فرحان اختر مل کر عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ منعقد کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وویک اوبرائے اور ہدایتکار فرحان اختر دوست ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں کا مقصد بھی ایک ہی ہے جس کے لئے دونوں مل کر عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ منعقد کررہے ہیں، جس میں انسداد تمباکو نوشی بارے شعور اجاگر کیا جائے گا۔ وویک اور فرحان کینسر کے مریضوں کی امدادی تنظیم کینسر پیشنٹس ایڈ اسوسی ایشن (سی پی اے ای) کے ساتھ مل کر کینسر کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین