• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ وگردونواح میں پانی کی قلت،عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر

کوئٹہ(پ ر)تحریک منہاج القرآن کے صوبائی کو آرڈینیٹر شاہین اقبال فرید نے کہا کہ کوئٹہ اور گردونواح میں پانی کی شدید قلت ہے خاص کر بروری روڈ سبزل روڈ عیسیٰ نگری مسلم ٹائون میں پانی کی شدید قلت ہے عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں انہوںنے ایم پی اے ایز صوبائی وزراء کی کاررکردگی اور خاص کر محکمہ واسا کی مبینہ نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں پانی کی قلت ہے جبکہ عوام پینے کے پانی کیلئے ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں ایک ٹینکی پانی تین سو روپے تک ہے بیان میں کہا گیا کہ عیسیٰ نگری مسلم ٹائون کے مکینوں کو وال مین کی کمی کاسامنا ہے ماہ رمضان جیسی مقدس مہینے میں پانی کی قلت نے علاقہ مکین کو پریشان کررکھا ہے اورمسجد میں وضو کیلئے پانی دستیاب نہیںہوتا انجہوںنے واسا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ علاقے میں وال مینوں کی کمی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاج کرکے عوامی طاقت کے ذریعے پینے کے پانی کے حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔
تازہ ترین