• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ، اونچی آوازمیں بات نہ کریں،احسن اقبال کی سرزنش

لاہور(نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل)لاہورہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ اپنی آواز کو مدہم رکھیں اوراونچی آوازمیں بات نہ کریں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج تک ایسا کچھ نہیں کہا جس سے عدلیہ کے وقارکو ٹھیس پہنچے،عدالت نے احسن اقبال سے قصور واقعہ پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران احسن اقبال کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل فاضل جج صاحبان کے روبرو اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین