• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



بالی ووڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے چیئرمین دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ ' بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔

’ویرے دی ویڈنگ‘ پر پاکستان میں پابندی

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ 4 دوستوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی کامیڈی اور رومانس کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور اور سونم کپور کے علاوہ اداکارہ سوارا بھاسکر اور شکا تلسانیا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کلب کی مارکیٹنگ مینجر سبینا اسلام نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتایاکہ سندھ سنسر بورڈ نےفلم "ویرے دی ویڈنگ "کو کلئیر کر دیاتھا اور کچھ ڈائیلاگز اور سینز کو حذف کردیا تھا۔

سنسربورڈ کے مطابق فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھی جاسکتی اور فلم کا موضوع بہت بولڈ ہے۔

واضع رہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے لیکن پاکستان میں اس کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے۔

’ویرے دی ویڈنگ‘ پر پاکستان میں پابندی

اس فلم کی پروڈیوسر سونم کی بہن ریہا اور ایکتا کپور ہیں جبکہ ہدایت کار شاشنکا گوش ہیں۔

واضع رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے۔ یہ 4 سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین