• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا جائے،سپریم کورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کر تے ہوئے چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا کمیشن کیس کی سماعت جمعرات کو جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے پیمراقانون میں ترمیم کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے ، چیئرمین پیمرا کی تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے چیئرمین کی تقرری پر نوٹس لیا ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے ہدایت کی کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں لے کر آئیں۔ بعد ازاں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین