ملتان (سٹاف رپورٹر ) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ ملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے سب کو ساتھ لیکر چلنا میری اولین ترجیح ہے یہ بات انہوں نے یونین کونسل 66کے چیئرمین ملک محمد بخش بھٹی سے کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سینئر پارٹی رہنما ملک انور علی، یوسی چیئرمین چوہدری اسلم ہمایوں، ملک عبد الرحیم، چوہدری مظفر یسیٰن، سرور انصاری، چوہدری اقبال، چوہدری لعل، ثاقب قریشی ، ملک رضوان ، چوہدری عنائیت، مسعود قریشی ودیگر بھی موجود تھے ،میئر ملتان نے مزید کہا کہ ملتان شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے حقیقی معنو ں میں اپنا کردار ادا کررہا ہوں،ہم سب کو چاہئے کہ آپس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہو ئے ملتان کی مزید ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔