کراچی......سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی پروٹوکول کے لئے سڑکیں بند کرنےکے خلاف درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی ۔
سماجی کارکن انصار برنی نے وی آئی پی پروٹوکول کے لئے سڑکیں بند کرنےکے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ، درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نےکی ۔
عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو مطمئن کیا جائے کہ کس قانون کے تحت پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند کرنے سے حکومت کو روکا جاسکتا ہے۔