• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عتیق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے احترام میں تاجر اور دکاندار حضرات گرانفروشی ،منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت سے اجتناب کریں سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ماہ صیام میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کو مقدس ماہ میں منافع خوروں ،گرانفروشی اور ملاوٹ کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،انہوں نے کہاکہ کیمیکل سے تیار دودھ اور اسمگل شدہ خشک دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے ۔پرائس کنٹرول کمیٹی شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں پرائس لسٹ اور قیمتوں میں چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افطاری اور رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے ۔نماز تراویح اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات کیلئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین