• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا ساؤتھ ایشن گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنیوالی ہاکی ٹیم کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد(عبدالموحی شاہ) وزیر اعظم نواز شریف نے ساؤتھ ایشن گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنیوالی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے فی کس 5لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کردیا۔ 12ویں ساؤتھ ایشن گیمز میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوا تھا، جس میں قومی ٹیم نے روایتی حریف کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے پول میچ میں بھی قومی ہاکی ٹیم نےانڈیا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سےدھول چٹائی تھی۔ پیر کے روز ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے پی ایچ ایف کے صدر کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، انہوں نےکہاکہ اس کامیابی سے ایسا لگتا ہےکہ ہاکی ٹیم کی سمت درست ہوگئی ہے، بھارت کو بھارت میں یکے بعد دیگرے شکست دینا بڑا کارنامہ ہے ، پاکستان ہاکی کو ایسی کامیابیوں کی ضرورت ہے ، پوری قوم کو ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔ دی نیوز سے بات کرتےہوئے پی ایچ ایف کے صدر کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم ہمیشہ ہی ہاکی کیلئے بڑے مددگار رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو فائنل میں ہرانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ توقع کی جارہی ہےکہ اعلان کردہ نقد انعامات سے نوازنے کیلئے نواز شریف قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کرینگے۔
تازہ ترین