• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کیس، پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا۔ خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا گیا، شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی سابق صدر کا پاسپور ٹ بھی بلاک ہوجائے گا، حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے اور نا ہی بینک ٹرانزیکشن کر سکیں گے،میڈیا رپورٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ ڈائر یکٹور یٹ عشرت علی نے رابطہ کر نے پر خاموشی اختیار کر لی اور موقف دینے سے انکار کردیا۔ و ز ا ر تِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پا سپو ر ٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جبکہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
تازہ ترین