• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان کیس پر وفاقی کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،چیف جسٹس

اصغر خان کیس پر وفاقی کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےکہا ہے کہ اصغر خاں عملدرآمد کیس میں وفاقی کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایک سب کمیٹی بناکر حکومت بھاگ گئی، کیا کابینہ کا یہ کام ہوتا ہے!

اصغر خان کیس سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کیس کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کئی سال سے اصغرخان کیس پڑا ہے کیا کابینہ کا یہ کام ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنا اہم کیس لگا ہوا ہے لیکن اٹارنی جنرل کو پرواہ تک نہیں ، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف کو کل طلب کرلیا۔

تازہ ترین