چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ لاہور میں جنرل اسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے مریضوں کا حال دریافت کیا ، سسکیاں بھرتے مریض انہیں اپنی فریادیں سناتے رہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کے ہمراہ جنرل اسپتال پہنچے اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی، چیف جسٹس نے مریضوں کی تیمارداری کی اورطبی سہولتوں کا پوچھا۔
مریضوں کی شکایات پر چیف جسٹس اسپتال کے پرنسپل سے وضاحت طلب کرتے رہے ، چیف جسٹس اسپتال سے نکلے تو لوگوں نے ان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے روک لیا اور اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس نے ایمرجنسی ، میڈیکل وارڈ ،آئی سی یو ، سی سی یو ، ایڈمن بلاک اور نیورو وارڈ سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔