• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او اے کا سندھ ہاکی کے انتخابات تسلیم کرنے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہموجودہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ نہیں،کہاں اور کس روز الیکشن ہوئے کوئی علم نہیں ، سندھ ہاکی کے الیکشن بند کمرے میں راتوں رات کرائے گئے جو غیر آئینی ہیں، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو صورتحال سے آگاہ کردیا ۔
تازہ ترین