• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام 5روزہ درس عرفان القرآن کی اختتامی نشست

ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر ) تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے ’’عقیدہ ختم نبوت ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے،تاریخ شاہد ہے کہ جس نے بھی عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے کی کوشش کی ،اللہ پاک نے ذلت و رسوائی اس کا مقدر کردیا،درس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی ، اختتامی نشست میں مخدوم شہباز ہاشمی،یاسرارشاد،میجر محمد اقبال چغتائی،سید سجاد بخاری،زاہد بلال قریشی،رکن الدین ندیم حامدی ،مفتی خورشید احمد صدیقی،مولانا غلام مصطفیٰ فردوسی،قاری ابوبکر مدنی،،رائو محمد عارف رضوی،قاری غلام شبیر سواگی،صاحبزادہ زبیرنقشبندی،ڈاکٹر ارشد بلوچ،قاری توفیق حامدی،مفتی جمیل فریدی،عبدالرزاق حامدی،حافظ منظور الہی قریشی،محمد سلیم حامدی،محمد ثمر حامدی،پروفیسر مجیب الرحمن ہاشمی،محمد احمد قریشی،کرم دین مسعود،عمردین سعیدی،،صابر علی،قاری سیف الرحمن،چوہدری محمد فاروق،فخرالامین،ہما اسماعیل،ڈاکٹرسمیراابرارملک،فاطمہ منعم کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
تازہ ترین