چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسز پر سماعت کریں گے، مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کیسز پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالحسن دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یہ 2 رکنی بینچ اصغر خان کیس، بیورو کریٹس اور دیگر افسران کے زیر استعمال گاڑیوں پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ مختلف سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی اور پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی کیس پر سماعت کرے گا۔
بینچ غیر متعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کے خلاف بھی ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نےاٹارنی جنرل، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر رکھا ہے۔