• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’لوٹ مار‘‘ سے بھری ہوئی سنگِ سفید کی قبرپر احتساب کی کالی کوچی نے لکھ دیاہےکہ چشمہ اقتدار تحریک انصاف کی وادی میں ابلنے والا ہے ۔میری تمام پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں حتی کہ سردار ذوالفقار کھوسہ بھی عمران خان کے پہلو میں جا کھڑے ہوئے ۔کھوسہ قبیلے کا سردار میانوالی کے سردار کے ساتھ اچھا لگ رہا تھا۔پی ٹی آئی فتح مندی کے پھریرے لہراتی ہوئی آگے بڑھتی چلی جارہی ہے ۔میں اس وقت پنجاب کی ایم این اے کی بیشتر نشستوں پر پی ٹی آئی کے امکانی امیدواروں کی ایک فہرست درج کرنے لگا ہوں جن کے ہارنے کا کوئی امکان نہیں ۔
این اے پچپن اٹک سے ،پی ٹی آئی کے امیدوارسابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ہیں۔ این اے چھپن پر میجر طاہر صادق امیدوار ہیں جو پرویز مشرف کے دور میں اٹک کے ضلع ناظم ہوا کرتے تھے۔ راولپنڈی این اے ستاون پر سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی ،اٹھاون پرچوہدری عظیم ،انسٹھ پرریٹائرڈ کرنل راجہ اجمل صابر،ساٹھ پر شیخ رشید اور اکسٹھ پرعمران خان امیدوار ہونگے۔این اے ترسٹھ پر پہلی مرتبہ غلام سرور خان کی کامیابی کو یقینی قرار دیا جارہا ہے اس حلقے سے چوہدری نثار علی خان آٹھ مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ پانچ سال وہ جس طرح کے اعصاب شکن حالات کا شکار ہیں وہی ان کی شکست کا موجب بننے والے ہیں ۔چکوال این اے چونسٹھ پر توقع کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار سردار غلام عباس ہونگے ۔یقیناً ایک آدھ دن میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے ۔این اے پینسٹھ پراگرچہ پی ٹی آئی کے امیدوار منصور حیات ٹمن ہیں مگر لگتا ہے کہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے ۔صرف یہیں نہیں پی ٹی آئی چار سیٹوں پر قاف لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔جہلم این اے چھیاسٹھ پر جہلم کے سابق ناظم اور سابق گورنر پنجاب کے فرزند فرح الطاف اورستاسٹھ پر پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری امیدوار ہونگے ۔بھیرہ اٹھاسی سے ندیم افضل چن،اناسی سرگودھا سے اسامہ غیاث میلہ امیدوار ہونگے۔وہ سابق وفاقی وزیرغیاث احمد میلہ کے فرزند ہیں۔سرگودھا این اے نوےسے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز،این اے اکانوے سے سابق رکن اسمبلی عامر سلطان چیمہ ،این اے بانوے پر سابق آئی جی پولیس ظفر قریشی ،خوشاب ترانوے سے سابق ایم این اے عمراسلم اعوان ،این اے چورانوے سے سابق ضلع ناظم احسان اللہ ٹوانہ ،این اے پچانوے میانوالی سے عمران خان این اےچھیانوے سے ڈاکٹر شیر افگن خان کے بیٹے اورسابق ایم این اے امجد علی خان ،این اے ستانوے بھکر سے ثنااللہ مستی خیل (یہ بھی ایک آدھ دن میں پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے )بھکر این اے اٹھانوے سےافضل خان ڈھانڈلاپی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔اب ذرا فیصل آباد چلتے ہیں ۔فیصل آباداین اے سو سے ذوالفقار شاہ ،ایک سو ایک سے سابق ایم این اے کرنل غلام رسول ساہی،ایک سو دو سے ملک نواب شیر واسیر،ایک سو تین سے سابق رکن اسمبلی اورسابق وزیر ریاض فتیانہ کے صاحبزادے احسان ریاض فتیانہ ،ایک سو چار سمندری سے سابق صوبائی وزیر دلداراحمد چیمہ ،ایک سو پانچ سے سابق وزیر مملکت رانا آصف توصیف،ایک سو چھ سے نواز شریف کے دکھ سکھ کے ساتھی سابق ایم این اے ڈاکٹر ناصر جٹ،ایک سو سات سے سابق اپوزیشن لیڈراور سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد،ایک سو آٹھ سے میاں فرخ حبیب ،ایک سو نوسے ڈاکٹر اسد معظم ،ایک سو دس سے بریگیڈئیر ممتاز اقبال کاہلوںامیدوار ہونگے ۔
این اے ایک سو گیارہ سے میاں عثمان حمزہ ،ایک اے ایک سو بارہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اشفاق ،این اے ایک سو تیرہ سے راجہ احمد فتیانہ ،این اے ایک سو چودہ سے سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان،ایک سو پندرہ سے سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایک سو اکتالیس سے سابق ممبر اسمبلی مسعود شفقت ربیرا،ایک سو بیالیس سے سابق وفاقی وزیر رائو سکندر حیات کےبیٹے رائو حسن سکندر ، ایک سو تیتالیس سے سابق ایم این اے سید گلزار سبطین ،ایک سو پتیالیس پاکپتن سے رائو نسیم ہاشم ،ایک سو چھیالیس سے عارف والا سےمیاں محمدامجد جوئیہ ،ایک سو ستالیس سے چوہدری علی شکور ،ایک سو اڑتالیس چیچہ وطنی سے رائےمرتضی اقبال ایڈوکیٹ ، ایک سو انچاس سے ، سابق ایم این سے ملک نعمان لنگریال ،ایک سو پچاس سے سابق ایم این اے رضا حیات ہراج ،ایک سو اکاون سے حمید یار ہراج ،ایک سو باون سے ظہور حسین قریشی ، ایک سو چوون سے رکن اسمبلی احمد حسن ڈیہڑایک سو پچپن سے شاہ محمود قریشی ،ایک سو چھپن سے عامر ڈوگر ، ایک سو ستاون سے زین حسین قریشی ، ایک سو اٹھاون سے ابراہیم خان ، ایک سو انسٹھ سے رانا قاسم نون ،ایک سو ساٹھ سے اختر خان کا نجو، ایک سو اکسٹھ سے علی خان ترین ، ایک سو باسٹھ سے چوہدری نذیر جٹ ، ایک سو تریسٹھ سے، اسحاق خان خاکوانی ، ایک سو چونسٹھ سے طاہر اقبال چوہدری ،ایک سو پینسٹھ سے اورنگ زیب کھچی، ایک ستاسٹھ سے ممتاز متیانہ ،ایک سو اٹھاسٹھ سے طاہر بشیر چیمہ ، ایک سو انہتر سے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ،ایک سو ستر سے فاروق اعظم ملک ، ایک سو اکہتر سے نعیم اللہ وڑائچ ، ایک سو بہتر سے سمیع اللہ چوہدری ،ایک سو تہترسے امیر یاروراں ، ایک سو چوہتر سے سمیع الحسن گیلانی ،ایک سو پچھتر سے سید احمد عالم ایک سو چھہتر سے میاں غوث ، ایک سو ستتر سے مخدوم خسرو بختیار ، ایک سو اناسی سے جاوید اقبال وڑائچ ، ایک سو اسی سے سردار رفیق لغاری ، ایک سو اکیاسی سے غلام مصطفی خان ایک سو تراسی سے ذیشان گیلانی، ایک سو چوراسی سے سید باسط سلطان ، ایک سو پچاسی سے معظم جتوئی ، ایک سو چھیاسی سے عامر گوپانگ ایک سو ستاسی سے بہادر خان سئیڑ ،ایک سو اٹھاسی ملک نیاز جھکڑ ،ایک سو نواسی سے خواجہ شیراز ، ایک سو نوے سے سردار سیف کھوسہ ایک سو اکانوے سے زرتاج گل ،ایک بانوے سے سردار ذوالفقار کھوسہ ،ایک سو ترانوے سےجعفر خان لغاری ایک سو چورانوے سے سردار نصراللہ دریشک پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔ابھی بہت سے نام رہ گئے جن میں سابق وزرا ، فردوس عاشق اعوان نذر گوندل وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ لاہور شہر میں تو میں داخل نہیں ہوا ، گوجرانوالہ کی طرف ابھی رخ نہیں کیا ،لیکن جو نام میں نے درج کر دئیے ہیں یہ ثابت کرنے کےلئے کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی ، یہی کافی ہیں ۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین