اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ کو معطل کئے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا گیا ہے اور الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیں۔