لاہور(این این آئی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم کردی گئی ،بتایا گیا ہے کہ ایک اے ایس آئی اور 4کانسٹیبل عائشہ احد کے ساتھ حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے ۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس نے ہفتہ کے روز سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست گزارعائشہ احد ملک کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ عائشہ احد ملک کی درخواست پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت 6افراد کے خلاف تھانہ اسلامپورہ میں تشدد اور ہراساں کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔