• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رچرڈ برنسن اپنے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کاروباری افراد فطری طور پر متجسس افراد ہوتے ہیں،اور اُنہیں ایسا ہونا چاہیے۔ مجھے دنیا بھر سے قارئین کی طرف سے ای میلز وصول ہوتی ہیں، جن میں مجھ سے ہر قسم کی سوالات پوچھے گئے ہوتے ہیں، جیسا کہ میرا کیئریر اور ذاتی زندگی۔ لوگ صرف نیا کاروبار شروع کرنے اور اسے مینج کرنے کے لیے ہی میرا مشورہ نہیں چاہتے ، اُن کے ذہن میں پوچھنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے ۔ جب آپ اپنے کام سے لطف اندوز ہورہے ہوں تو پیشہ ورانہ مصروفیت اور ذاتی زندگی کے درمیان حد ود قدرے مبہم ہوجاتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ایک انٹرویو کے دوران مجھ سے بہت مختصر سوالات پوچھے گئے ۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

سوال : آپ ناشتے میں کیا لیتے ہیں؟

جواب : میں فروٹ سلاداور اناج اور خشک میوہ جات سے تیار کردہ ڈش muesli لیتا ہوں۔ جب منہ کا ذائقہ بدلنا مقصود ہو تو لکڑی کی آگ پر بھنی ہوئی نمک لگی مچھلی کھاتا ہوں۔

سوال : کون سا ایک لفظ آپ کو صبح بستر سے نکالنے کے لیے کافی ہوتا ہے ؟

جواب : میری بیوی کا گلاسگو لہجے میں بولا ہوا ’’نہیں ‘‘۔

سوال: آپ کا پسندیدہ ٹی وی پروگرام ؟

جواب : مجھے قدرتی ماحول پر بنائے گئے پروگرامز بہت اچھے لگتے ہیں، جیسا کہ "Planet Earth"۔

سوال : آپ کا پسندیدہ بینڈ؟

جواب : مجھے یقینا Sex Pistols کا نام لینا چاہیے ۔ اُنھوںنے ورجن کی ترقی میں اہم کردار اد ا کیا۔

سوال : اگر کسی مشہور شخصیت، چاہے وہ حیات ہو یا فوت ہوچکی ہو، سے ملنا چاہیںتو وہ کون ہوں گے ؟

جواب : سرفرانسس ڈریک۔ میں اُن جیسا سیاح بننا چاہتا تھا۔

سوال : آپ نے اب تک سب سے عقلمندانہ بات کیا سنی ہے ؟

جواب : بہترین انسان تلاش کریں۔

سوال : آپ نے کن کتابوں کا مطالعہ کیا ہے ؟

جواب : میں نے زیادہ تر سکول چھوڑنے کے بعد پڑھا ہے ۔ میں نے زندگی کا مطالعہ کیا ہے ۔ بہرحال میں بہت کچھ پڑھنا پسند کرتا ہوں۔ چونکہ میں نے بہت سے شعبوں میں قدم رکھا، اس کے لیے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

سوال : اگر آپ کو ایک نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے ساٹھ ڈالر دیے جائیں تو آپ کیا کریں گے ؟

جواب : اگر میں اُس وقت تک مشہور ہوچکا ہوں تو میں نے ان ڈالروں پر دستخط کرکے اُنہیں زیادہ قیمت پر فروخت کردوں کا۔

سوال : آپ خود میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گے ؟

جواب : اپنی عمر میں، میں مستقبل کی بجائے اپنے ماضی میں جانا چاہوں گا۔

سوال : آپ کی پسند اور ناپسند کیا ہے ؟

جواب : میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہوں۔ مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ میں ایسا نہیں کرپاتا۔

سوال : کن باتوں پر رونا آتا ہے ؟

جواب : خوشگواراور افسوس ناک، دونوں طر ح کی باتیں مجھے رلا دیتی ہیں۔ میرے بچے سینما جاتے وقت میرے لیے خشک تولیے رکھ لیتے ہیں تاکہ مجھے آنسو پونچھتے ہوئے دقت نہ ہو۔

سوال : کامیابی کا را ز تین الفاظ میں بیان کیجیے ؟

جواب : انسان، انسان، انسان۔

سوال : کیا چیز آپ کو تحریک دیتی اور آمادہ ٔ عمل رکھتی ہے ؟

جواب : میں سیکھنا پسند کرتا ہوں، میں انسانوں سے محبت کرتا ہوں ۔ مجھے غیر معمولی کا م پسند ہیں۔ میرانہیں خیال کہ میں مرتے دم تک آرام سے بیٹھوں گا۔ کام کا شوق میری تحریک ہے ۔

سوال : آپ کو کیا چیز پاگل کردیتی ہے ؟

جواب : منفی رویہ۔ وہ لوگ جو دوسروں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں، اور دوسروں کے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں۔

سوال : آپ ذہنی تنائو کا شکار کب ہوتے ہیں؟

جواب : نہیں میں تنائو کا شکار نہیں ہوتا۔ میں چیلنجز پر قابو پانے کی پوری کوشش کرتاہوں۔ اگر میں ناکام ہوں تو بھی میں خود کو تیزی سے سنبھال لیتا ہوں۔

سوال : آپ ہمیشہ مسکراتے کیوں رہتے ہیں؟

جواب : میرے پاس مسکرانے کی بہت سی وجوہ ہیں۔

سوال : آپ کو کیا چیز خوشی دیتی ہے ؟

جواب : ایسے اہداف حاصل کرنا جن پر انسان حقیقی معنوں میں فخر کرسکیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی طرف سے اچھی فیڈبیک بھی خوشی دیتی ہے۔

سوال : کیا کوئی ایسا واقعہ ہے جس نے آپ کی زندگی بدل دی ؟

جواب : نیلسن مینڈیلا سے ملاقات، وہ ایک ناقابل ِفراموش انسان تھے ۔

سوال : کوئی ایسی حرکت جس پر شرمندگی ہوئی ہو؟

جواب : ایک مرتبہ میں اورایک امریکی اداکارہ ربی ویکس میلورکا میں تھے ۔ ایک جوڑے نے ہمیں تصویر لینے کا کہا۔ میں نے ربی کو اپنی بانہوں میں لیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ پلیز تصویر اتارلیجیے۔ اس پر اُس جوڑے نے مسکراتے ہوئے اپنی بات واضح کی کہ وہ چاہتے تھے کہ میں اُن کی تصویر بنائوں۔

سوال : آپ کی سب سے بڑی، اور اہم ترین ملکیت کیا ہے ؟

جواب : نیکر آئی لینڈ۔ میں نے اسے چھبیس سال کی عمر میں پایا تھا۔

سوال : اگر آپ ایک سپرہیروہوتے تو کون ہوتے ؟

جواب : جیمز بانڈ۔

سوال : اگر آپ کی زندگی پر فلم بنے تو آپ کا کردار ادا کرنے کے لیے کون سااداکار بہترین ہوگا؟

جواب : رابرٹ پیٹنسن ۔ وہ انگریز ہے ، اور نوجوان بھی ہے ۔

سوال : کیا کبھی کوئی سیاسی عہدہ حاصل کرنا سوچا ہے ؟

جواب : میرا نہیں خیال آپ سیاست اور کاروبار کو یکجا کرسکتے ہیں۔اگر مجھے ایسا کرنا ہواتو میں ورجن کو چھوڑ دوں گا۔ پھر میں سیاسی زندگی سے لطف اندوز ہوں گا۔ میرے سامنے بہت سے سیاسی ایشوز ہوںگے ، جن کا حل تلاش کرنا ایک پرلطف سرگرمی ہوگی۔

© 2018 رچرڈ برنسن (نیویارک ٹائمز سنڈیکٹ کا تقسیم کردہ) 

تازہ ترین