لاہور(مانیٹر نگ سیل) پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو صوبائی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس کی صوبائی نشست الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیاہے ، اس سے سیٹ سے چوہدری سرور انتخابات میں حصہ لینے جارہے تھے اور اس حوالے سے انہوں نے انتخابی مہم بھی شروع کر دی تھی تاہم پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی جانب سے انہیں سینیٹر شپ تک ہی محدود رہنے کا کہا گیاہے اور اب اس سیٹ سے شاہ محمود الیکشن میں حصہ لیں گے۔