• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال ملازمین کو ہزاروں روپے انکم ٹیکس بقایاجات جمع کرانے کا حکم

راولپنڈی(ناصرچشتی،خصوصی نمائندہ)حکام کی غفلت کے باعث بے نظیر بھٹو ہسپتال کے تمام ملازمین جن میں افسران بھی شامل ہیں کو انکم ٹیکس بقایاجات کی مد میں پانچ روز تک ہزاروں روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا گیا۔2016-17کے آڈٹ پیرا کے تحت گزشتہ سال سپتال کے تمام ملازمین جن میں ڈاکٹر نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے کا مکمل انکم ٹیکس نہیں کاٹاگیا۔ گزشتہ روز اس سلسلہ میں ایم ایس نے احکامات جاری کردیئے اور آڈٹ حکام سے رابطہ کرنے کو کہاگیا۔ چند ملازمین نے رابطہ کیا تو ان کے ذمہ ہزاروں روپے انکم ٹیکس کے بقایاجات نکل آئے اور ان ملازمین کو10سے20ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیاگیا جس سے ملازمین اور سٹاف شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر بقایا جات جمع نہ کرائے گے تو جون کی تنخواہ سے یک مشت کاٹ لئے جائیں گے جن پر ملازمین نے شدید احتجاج کیا اور کہا ہےکہ انتظامیہ کی غلطی کی سزاہمیں کیوں دی جارہی ہے۔اگرکاٹنے ہیں تو قسط وار کا ٹےجائیں ۔
تازہ ترین