لاہور (نمائندہ جنگ) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری نے این اے 131سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری نے کاغذات نامزدگی اپنے ایسوسی ایٹ مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے حاصل کئے۔ سابق چیف جسٹس عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔ لاہور میں الیکشن کمیشن سے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے خواتین اور غیرمسلم امیدواروں نے بھی 400 سے زائد کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔