• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آواز: مجھ کو ترا خیال، بڑی دیر تک رہا

کاشف حنیف

مجھ کو ترا خیال، بڑی دیر تک رہا

پھر اس میں اعتدال، بڑی دیر تک رہا

اُس کو وفورِ غم نے ستایا تھا، عمر بھر

مجھ کو یہی ملال، بڑی دیر تک رہا

میں نے کہا کہ دید کی، خیرات ہو عطا

میرا یہی سوال، بڑی دیر تک رہا

اُس کو بڑے خلوص سے اب چومتا ہے وہ

اک خط جو پائمال، بڑی دیر تک رہا

کاشف مجھے تھا زعمِ آنا خودسری، مگر

اُس کو بھی یہ کمال، بڑی دیر تک رہا

تازہ ترین
تازہ ترین