• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس عافیہ صدیقی کی رہائی کی در خواست سماعت کریں گے

چیف جسٹس عافیہ صدیقی کی رہائی کی در خواست سماعت کریں گے

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور پاکستان لانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے ،چیف جسٹس سپریم کورٹ 7جون کو کیس کی سماعت کریں گے۔

فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست میں فوزیہ صدیقی نے موقف اختیار کیا تھا کہ30 مارچ 2003ءکو عافیہ صدیقی کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت کراچی سے غائب کرکے غیر قانونی طور پر امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا ۔

عافیہ کو امریکی قید میں 15 سال بیت چکے ہیں اسے فوری طور پر پاکستان واپس لانے کا حکم جا ری کیا جائے۔سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی در خواست کوقابل سماعت قرار دیتے ہو ئے درخواست سننے کی باقاعدہ سماعت7جون کو ہوگی یہ در خواست چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار اپنے چمبر میں  کریں گے۔

تازہ ترین