• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

شاہ محمود قریشی نےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

ملتان میں شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار محمد اقبال ڈوگر کو جمع کروائے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی خود ریٹرنگ آفیسر کے پاس پہنچ گئے اور اپنے کاغذات جمع کروائے ۔

شاہ محمود کی طرف سے این اے 156 ،صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں 216 اور 217 میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دی ہے ۔ کاغذات نامزگی جمع کرانے کے موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین