• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتیات کی سیاست ن لیگ نے نہیں پی ٹی آئی نے کی، مریم اورنگزیب

لاہور( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذاتیات کی سیاست ن لیگ نے نہیں کی وہ پی ٹی آئی نے کی ہے، ریحام سے شادی عمران خان نے کی اور پھر طلاق دی سابقہ بیوی نے کتاب لکھی تو اس میں ن لیگ کا عمل دخل کیسے آگیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ نے ذاتیات کی سیاست نہیں کی وہ پی ٹی آئی نے کی ہے اور اسی جماعت نے اس کے بیج بوئےہیں۔ ریحام سے شادی عمران خان نے کی اور پھر طلاق دی ، سابقہ بیوی نے کتاب لکھی تو اس میں ن لیگ کا عمل دخل کیسے آگیا؟ خواتین کو سیاست میں گھسیٹنا نہیں چاہیے کتاب میں کیا ہے جو ڈر رہے ہیں ؟ اسے آنے دیتے اس کتاب میں ہے کیا جس کی پردہ داری ہے ؟ پی ٹی آئی والے عمران خان کی ذاتی زندگی کاتحفظ کرتے کرتےتھک گئے ہیں ن لیگ کو اس میں شامل نہ کریں۔
تازہ ترین