کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجہ میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور6افراد زخمی ہو گئے،امدادی ٹیموں نےفوری طور پر زخمیوں کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹر کوہلو سے کوئٹہ آ رہا تھاکہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے پیش نظرپائلٹ نے کریشن لینڈنگ کی کوشش کی اس دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیااور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا ۔