• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسپین کی نئی کابینہ میں خواتین وزراء کی اکثریت

اسپین کی نئی کابینہ میں خواتین کی اکثریت، وزیراعظم پیڈرو سانشز نے کابینہ کی سترہ میں سے گیارہ اہم ترین وزارتیں خواتین کو دے دیں۔

خواتین کی اکثریت میں تمام یورپی کابیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، ہسپانوی میڈیا میں نئی کابینہ کو حقوق نسواں کی علمبردار ’خواتین دوست‘ کابینہ کہا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خواتین اراکین کو دی گئی وزارتوں میں دفاع، معیشت، کاروبار اور تعلیم کے محکمے شامل ہیں جبکہ مردوں میں قابل ذکر ایک سابق خلاباز پیڈرو ڈوکوئے کو سائنس کی وزارت دی گئی ہے۔

نئی کابینہ گزشتہ ہفتے برطرف وزیراعظم میرایانا رجوائے کی کابینہ سے یکسر مختلف ہے جس میں اہم عہدوں پر مردوں کو برتری دی گئی تھی۔

تازہ ترین