• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ تین دن میں بتائے ڈاکٹر عافیہ زندہ ہیں یا نہیں؟چیف جسٹس

اسلام آباد(ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانہ 3دن میں بتائے کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟۔جمعرات کوعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے رپورٹ طلب کر لی۔عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کچھ روز قبل عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ افواہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی وفات ہوگئی ہے، سفارت خانے سے رپور ٹ آنے دیں، عدالت اس سے زیادہ کیا کر سکتی ہے؟ ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا عافیہ صدیقی کی حیات سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، اطلاع ہے کہ عافیہ صدیقی کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ خیر کرے گا عافیہ صدیقی حیات ہوں گی، وزارت خارجہ سفارتخانے کے ذریعے عافیہ صدیقی کی زندگی سے متعلق تین دن میں رپورٹ دے۔
تازہ ترین