• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8اگست ،وکلاء تنظیموں کا بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) سانحہ8اگست2016ء کے خلاف جمعہ کو وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے وکلاء کی ہڑتال کے باعث نہ صرف عدالتوں کے احاطے ویران رہے بلکہ قیدیوں اور سائلین کومشکلات کاسامنا کرناپڑتا وکلاء تنظیموں کی جانب سے سانحہ 8اگست کے خلاف ہرماہ کی 8تاریخ کو احتجاجاََ عدالتی بائیکاٹ کی جاتی ہے ۔
تازہ ترین