• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف نامہ کیلئے تاریخ میں توسیع ، پولنگ وقت رات 12بجے تک کیاجائے،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ نے سابق حکومت کی کارکردگی کاپول کھول دیا،گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رات سڑکوں پر گذارتے ہیں،پانی، بجلی اورخزانے کی طرف توجہ دی جائے،شیخ رشیدایکسپریس وے بنا کر راولپنڈی میں سب سے بڑاٹریفک کا مسئلہ حل کر دینگے، ان خیالات کااظہار انہوں نے صادق آباد چوک میں افطار جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاہ حلف نامہ مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں، الیکشن کمیشن سے میرا مطالبہ ہے کہ حلف نامہ بھرنے کیلئے ایک دو دن کااضافہ کیاجائے اور پولنگ کاوقت رات 12بجے تک کیاجائے کیونکہ اتنی شدید گرمی میں لوگ ووٹ ڈالنے نہیں آئینگے،انہوں نے کہاسابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان میں مہنگائی کاجن بے قابو ہوچکاہے، نگران حکومت پانی، بجلی اورخزانے کی طرف توجہ دے ورنہ بحران اس قدر شدید ہوجائینگے کہ آنیوالی حکومت کیلئے قابو پانا مشکل ہوگا۔
تازہ ترین