• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام 25جولائی کو ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے،شیخ طارق رشید

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی نظریہ، (ن) لیگ ہی عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدرعبد الرحمنٰ فری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،جس میں عامر سعید انصاری، رانا سجاد، ارشد بوٹا، شیخ عمران ارشد، شیخ عمران لیاقت، محمود قریشی، آفتاب جٹ، شیخ عمران، رفیق کریمی، شہاب خان، چوہدری آصف انصاری، ڈاکٹر علی شیر، حسن جوئیہ ودیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو شیر پر نشان لگا کر ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائے گئی۔
تازہ ترین