اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمازاہد خان نےکہاہے کہ پرویز مشرف ایک آمر ہے جس نے آئین کو روندا،اس پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ایک بیان میں زاہد خان نے کہاکہ ایک ایسے شخص کو کیسے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے؟ چیف جسٹس کے فیصلے کی سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑا ہے، چیف جسٹس کیسے مشرف کو کہہ رہے ہیں انہیں گرفتار نہیں کیاجائیگا،سابق آمر الیکشن لڑیں لیکن پہلے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمے سے بری تو ہوں۔