میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے کام سے خوش ہیں، انہوں نے شاباش بھی دی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ چیف جسٹس کو دی، نالوں کی صفائی کا مرحلہ 13،14 جون سے شروع ہو جائے گا۔
میئر کراچی نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، انہوں نے شاباش بھی دی، پوری امید ہے پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔
وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کی رپورٹس بھی چیف جسٹس کو پیش کیں۔