• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا شہر میں اشتہاری دیواریں گرانے کا حکم

چیف جسٹس کا شہر میں اشتہاری دیواریں گرانے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں شہر میں اشتہاری دیواریں بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ شہر بھر خصوصاً کنٹونمنٹ بورڈز میں دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایف ٹی سی کے سامنے دیوار بنا کر شہر کی خوبصورتی کو ختم کردیا گیا ہے اور جگہ جگہ ایسی دیواریں بنائی جارہی ہیں۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او کو طلب کیا اور استفسار کیاکہ بتائیں کس نے یہ دیواریں بنائیں؟

سی ای او کراچی کنٹونمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ بعض دیواریں دفاعی مقاصد کیلیے بنائی گئی ہیں البتہ کنٹونمنٹس نے اشتہاری کمپنیوں کونوٹس جاری کردیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نوٹس سے کچھ نہیں ہوگا کارروائی کریں۔

اس موقع پر عدالت نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے 10 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی اور آئندہ اشتہاری مقاصد کے لیے دیواریں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

تازہ ترین