• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اصغر خان کیس، سراج الحق نے جواب جمع کرادیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے ،جس میں 1990ء کے انتخابات میں پیسے لینے کی تردید کی اور ساتھ ہی خود کو تحقیقات کےلئے ہر فورم پیش کرنے کی پیشکش بھی کی ۔

سراج الحق نے اپنے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے آئی ایس آئی سمیت کسی سے بھی کبھی رقم نہیں لی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2007ء سے رضا کارانہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں ،اس حوالے سے بیان حلفی دیا تھا کہ جماعت اسلامی پر عائد الزامات غلط ہیں۔

انہوں نے اپنے جواب میں عدالت کو پیشکش کی کہ وہ جس پر فورم یا کمیشن میں پیش ہونے کا کہیں گے میں تیار ہوں ۔

تازہ ترین