• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی جانب سے اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لینے کے بعدانتظامیہ متحرک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس کی جانب سے اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لئے جانے کے بعدانتظامیہ حرکت میں آگئی۔ اس حوالے سے کسٹم، امیگریشن سمیت اسلام آباد ائرپورٹ پرکام کرنے والے اداروں کا مشترکہ اجلاس ہفتہ کو ائرپورٹ منیجر ظفراعتماد صدیقی کی صدارت میں ہواجس میں ائرپورٹ پر مسافروں کو سامان تاخیرسے ملنے کی شکایات، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور ائرپورٹ کے بعض حصوں میں بارش کا پانی جمع ہونے اور دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات بارے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ائرپورٹ منیجرنے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ درپیش مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے اورنقائص کودورکیاجائے۔
تازہ ترین