ملتان ( سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان کے نامز دصدر برائے 2018/19ء ریحان ارشد شیخ، اپنیٹیم کے ہمراہ یکم جولائی سے باقاعدہ چارج سنبھالیں گے اس سلسلے میں سینئر نائب صدر خواجہ محمد حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ریحانارشد شیخ، سیکرٹری ملک مسرور ہیدر نے اگلے سال کے منصوبوں کا اعلان کیا جس میں ہیلتھ، ایجوکیشن ، صاف پانی پراجیکٹ، سرکاری غیر سرکاری میں باتھ رومز کی تعمیر، ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کیساتھ ساتھ ہر ماہ کسی بھی شعبہ کے حوالے سے منصوبوں پر کام کیا جائے گا جن میں میڈیکل کیمپس، پولیو آگہی مہم، ہینڈ واش مہم، سکالر شپ پروگرام، فلٹریشن پلانٹس، دیہی علاقوں میں باتھ رومز کی تعمیر جیسے کام شامل ہوں گے ، اجلاس میں حماد خان ، عرفان بلوچ، عمر کھوکھر نے شرکت کی۔