قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وزیر میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
نیب نے کیپٹن (ر) صفدر،حسن اورحسین نواز کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کےلیے خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل حتمی مراحل میں ہے،ملزمان کا فیصلے کے قانونی نتائج کے پیش نظربیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔