• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ ناجائز بیٹی کے حوالے سے عمران کی اہلیت کو قانون کے مطابق جانچا جائے ،سراج الحق

مبینہ ناجائز بیٹی کے حوالے سے عمران کی اہلیت کو قانون کے مطابق جانچا جائے ،سراج الحق

چارسدہ (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو 62،63کے پیمانے سے جانچا جائے ،چیف جسٹس کسی صورت مشرف کیساتھ نرمی کا رسک نہیں لے سکتے،شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ مبینہ ناجائز بیٹی ٹیریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو پاکستانی قانون کے مطابق جانچا جائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کسی صورت جنرل مشرف کے ساتھ نرمی کرنے کا رسک نہیں لے سکتے۔ دو بار آئین شکنی کرنے والے مجرم کے ساتھ نرمی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وہ مرکز اسلامی چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان ، ضلعی ا میر محمد ریاض خان اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی کی نعرے لگانے والوں کے گرد اب پرانے چہرے جمع ہو رہے ہیں۔عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو 62،63کے پیمانے سے جانچناہو گا ۔ دولت کے بل بوتے پر پاکستان کی سیاست کو اغوا کرنے والے غاروں میں چھپے مسلح دہشت گرد وں سے کم نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹیریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو پاکستانی قانون کے مطابق جانچا جائے کیونکہ پاکستان میں اسلامی نظام موجود نہیں اس لئے چیف جسٹس کے ہاتھ میں جو کتا ب موجود ہے عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ بھی اسی کتا ب کے مطابق کیا جائیگا۔

تازہ ترین